اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق منیر شیخ نے کراچی بم دھماکوں کے بعد بم ڈسپوزل اسکواڈ سے متعلق بیان دیا تھا کہ ادارے کے پاس جو آلات ہیں وہ ناکارہ ہیں. انھوں نے بتا یا کہ ان کے پاس جو آلات ہیں وہ ناکارہ ہیں اور اگر جدید آلات ہمارے پاس ہوتے یہ سانحہ پیش نہ آتا اور یہ کہ سارا کام اللہ توکل ہو رہا ہے۔ اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے منیر احمد شیخ نے روتے ہوئے بتایا کہ انہیں سچ بولنے کی سزادی گئی ہے۔
/152